وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) چشمہ تھری جوہری بجلی گھر کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) بدھ کو چشمہ تھری جوہری بجلی گھر کا افتتاح کریں گے،چشمہ تھری جوہری بجلی گھر سے 340میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ منگل کو وزیر اعظم ہاوس کے مطابق یہ پلانٹ چین اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیاگیا ہے اورملک میں بجلی کی قلت پر قابوپانے میں مدد دے گا۔ چشمہ ون اور …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) بدھ کو چشمہ تھری جوہری بجلی گھر کا افتتاح کریں گے،چشمہ تھری جوہری بجلی گھر سے 340میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ منگل کو وزیر اعظم ہاوس کے مطابق یہ پلانٹ چین اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیاگیا ہے اورملک میں بجلی کی قلت پر قابوپانے میں مدد دے گا۔ چشمہ ون اور چشمہ ٹو پراجیکٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد یہ تیسرا منصوبہ ہے۔چشمہ فور نیو کلیئر پاور کا منصوبہ 2017 میں مکمل ہو گا جبکہ کراچی نیوکلئےر پاور پراجیکٹ کے۔2 اور کے ۔3 سے 2030تک قومی گرڈ میں 8800میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا جائیگا۔پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمی تھری سمیت تمام نیو کلیئر پاور منصوبوں کی منظوری دی ہے۔چشمہ تھری پاور پلانٹ پاک چین مشترکہ تعاون کا ایک دوسرا اہم سنگ میل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply