وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) کویت کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد۔5 مارچ(اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) 6 مارچ کو کویت کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے، دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ سید طارق فاطمی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کا دورہ کویت دوطرفہ، علاقائی اور عالمی تناظر …

اسلام آباد۔5 مارچ(اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) 6 مارچ کو کویت کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے، دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ سید طارق فاطمی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کا دورہ کویت دوطرفہ، علاقائی اور عالمی تناظر میں اہم وقت پر ہورہا ہے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم نواز شریف کویت کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ملکوں کے مابین بھائی چارہ پر مبنی قریبی روایتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کویتی سرمایہ کاروں کے مخصوص اجتماع کے علاوہ کویت میں مقیم پاکستانی برادری کے اراکین سے خطاب کریں گے۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح منگل کو بایان پیلس میں وزیراعظم کا استقبال کریں گے جہاں تفصیلی ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف وفود کی سطح پر کویتی وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوک الفانم سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان۔کویت پارلیمانی تعلقات کو حالیہ برسوں میں فروغ حاصل ہوا ۔

Leave a Reply