اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جو ان شعبوں کے لئے وفاقی فنڈز میں دوگنا اضافے سے عیاں ہے، حکومت آزاد کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق منہاس سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جو ان شعبوں کے لئے وفاقی فنڈز میں دوگنا اضافے سے عیاں ہے، حکومت آزاد کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق منہاس سے پیر کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران مشتاق منہاس نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے شروع کردہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں بہتری کے حوالے سے آزاد کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے لئے جلد آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر کے بے گناہ افراد پر طاقت کے استعمال کی ہمیشہ پرزور مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کے مطالبہ کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔








