اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بحرین کی حکومت اور کاروباری برادری کو پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے شاندار مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف علاقائی روابط کے فروغ کا ڈھانچہ ہے بلکہ یہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک 51 ارب ڈالر سے زائد کے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی بحرین کی ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بحرین کی حکومت اور کاروباری برادری کو پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے شاندار مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف علاقائی روابط کے فروغ کا ڈھانچہ ہے بلکہ یہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک 51 ارب ڈالر سے زائد کے سرمایہ کاری حجم کی حامل توانائی، شاہرات، موٹر ویز، پائپ لائنوں، ریل نیٹ ورک اور آپٹک فائبر راہداری ہے۔ انہوں نے یہ بات بحرین کی ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ بحرین کے وزیر صنعت، تجارت و سیاحت زید آر الزیارانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کی قیادت بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز (بی سی سی آئی) کے چیئرمین خالد المعید کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے کاروباری افراد کی طرف سے پاک بحرین مشترکہ ہولڈنگ کمپنی کے قیام کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔








