وزیراعظم کی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز اجلاسوں میں شرکت

بیجنگ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز اجلاسوں میں شرکت کی جس میں کانفرنس میں شریک دیگر عالمی راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مربوط ترقی کے لئے قریبی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔ گول میز اجلاسوں کا موضوع باہمی شراکت داری کو زیادہ موثر بنانے اور مربوط ترقی …

بیجنگ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز اجلاسوں میں شرکت کی جس میں کانفرنس میں شریک دیگر عالمی راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مربوط ترقی کے لئے قریبی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔ گول میز اجلاسوں کا موضوع باہمی شراکت داری کو زیادہ موثر بنانے اور مربوط ترقی کے لئے رابطوں کا فروغ اور تعاون منتخب کیا گیا۔بیجنگ میں یانچی لاکی کے بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں منعقدہ مذاکرے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے علاوہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور دیگر سربراہان مملکت و حکومت نے بھی شرکت کی۔بی آر ایف کے دوسرے روز پیر کو عالمی راہنماﺅں نے ورکنگ لنچ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply