وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکی کے ”کے او سی گروپ“ کے صدر فتح کمال ابیلی اولو سے گفتگو

APP75-25 ISLAMABAD: August 25 - A KOC holding Turkey delegation comprising of Fatih Kemal Ebiclioglu, President and Levent Cakirogiu, CEO called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. Ambassador of Turkey to Pakistan H.E. Babur Girgin also present on the occasion. APP

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور مواصلات کے اہم منصوبوں پر محیط پاک۔چین اقتصادی راہداری پاکستان کو علاقائی مینوفیکچرنگ محور بنا دے گی اور یہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہت پرکشش مارکیٹ ہو گا۔ انہوں نے یہ بات ترکی کے ”کے او سی گروپ“ کے صدر فتح کمال ابیلی اولو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے پاکستان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سے گذشتہ تین برسوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک تمام علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں سوچ رکھتے ہیں۔