وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس، آپریشن ردالفساد کے نتائج کا جائزہ لیا گیا،اہداف کے حصول تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آپریشن ردالفساد کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اہداف کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آپریشن رَدّ الفساد پورے ملک سے دہشت …

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آپریشن ردالفساد کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اہداف کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آپریشن رَدّ الفساد پورے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام فریقین میں وسیع البنیاد اتفاق رائے اور دہشت گردی و انتہاءپسندی سے نجات کے لئے عوام کے جذبات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری جیت کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں بے بہا قربانیاں دی ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم پر پوری طرح سے قائم ہیں اور کسی جغرافیائی محل وقوع، رنگ یا فرقہ کے امتیاز کے بغیر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس کے شرکاءنے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمے کے لئے پوری ریاستی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے اور ایک محفوظ، پرامن اور مستحکم پاکستان کو یقینی بنانے کے اجتماعی مقصد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply