اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ریاست بنانے کےلئے حکومت کا وژن ملک کے تمام وفاقی یونٹوں کی ترقی اورخوشحالی کے بغیرممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری سے ملاقات میں کہی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کوصوبائی حکومت کی طرف سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ریاست بنانے کےلئے حکومت کا وژن ملک کے تمام وفاقی یونٹوں کی ترقی اورخوشحالی کے بغیرممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری سے ملاقات میں کہی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کوصوبائی حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کےلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اورسماجی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ترقیاتی اور سماجی بہبود کے منصوبوںکو نئی روح، جذبے اور توانائی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے ۔







