اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجہ میں ملک نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نے لیجنڈری کرکٹرز مصباح الحق اور یونس خان …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجہ میں ملک نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نے لیجنڈری کرکٹرز مصباح الحق اور یونس خان کے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کردار اور گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بالعموم نوجوانوں اور بالخصوص نوجوان کرکٹرز کو ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ، مسلسل محنت اور تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے۔








