وزیراعظم محمد نواز شریف کی چین کے ہواننگ گروپ کے چیئرمین چاﺅ پائی چی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ چار برسوں میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات چین کے ہواننگ گروپ کے چیئرمین چاﺅ پائی چی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو کمپنی کے عہدیداران کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ چار برسوں میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات چین کے ہواننگ گروپ کے چیئرمین چاﺅ پائی چی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو کمپنی کے عہدیداران کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بتایا کہ ایم ایس سی آئی کی طرف سے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ دیئے جانا ملک کی اقتصادی ترقی اور صلاحیت کے اعتراف کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کو ایشیاءمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا جو نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی نمو 5 فیصد سے زائد ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی بلند ترین سطح 24 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔ وزیراعظم نے ہواننگ گروپ کے چیئرمین چاﺅ پائی چی کو متفقہ شیڈول سے پہلے 22 ماہ کے ریکارڈ عرصہ میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کرکے بجلی کی قلت دور کرنے میں پاکستان کی معاونت کیلئے ان کی مثالی قیادت اور کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے منصوبہ کی تکمیل کے حوالہ سے ان کی خدمات اور کردار کے اعتراف میں صدر مملکت کی طرف سے ”ہلال پاکستان“ اعزاز کیلئے نامزد ہونے پر چاﺅ پائی چی کو مبارکباد دی۔ یہ ایوارڈ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم اعزاز میں باضابطہ طور پر دیا جائے گا۔

Leave a Reply