وزیراعظم محمد نواز شریف کے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کیلئے حالیہ دورہ چین سے پاک چین اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوا

وزیراعظم محمد نواز شریف کے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کیلئے حالیہ دورہ چین سے پاک چین اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوا، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف پر چینی قیادت کی جانب سے دیرینہ حمایت کو تقویت ملی بیجنگ ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کیلئے حالیہ دورہ چین سے پاک چین اقتصادی …

وزیراعظم محمد نواز شریف کے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کیلئے حالیہ دورہ چین سے پاک چین اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوا، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف پر چینی قیادت کی جانب سے دیرینہ حمایت کو تقویت ملی

بیجنگ ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کیلئے حالیہ دورہ چین سے پاک چین اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف پر چینی قیادت کی جانب سے دیرینہ حمایت کو تقویت ملی ہے، چینی دارالحکومت میں آمد کے بعد وزیراعظم نے اعلیٰ چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے اور وہ پرامن بات چیت کے ذریعے اس کے حل کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ ریلوے کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون کے 6 معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک خطے میں تمام ممالک کے لئے کھلا ہے۔ فورم کے آخری دن وزیراعظم نواز شریف نے لیڈرز راﺅنڈ ٹیبل نشستوں میں شرکت کی جس میں باہمی ترقی کے لئے قریبی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیراعظم نے چینی صدر اور دیگر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ فورم کے دوسرے روز ورکنگ لنچ میں بھی شرکت کی۔

Leave a Reply