وزیراعظم نواز شریف کا جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

لاہور ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے علماءکرام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں اتحاد، اتفاق ،کامل ہم آہنگی کے فروغ اور حقیقی اسلامی تعلیمات کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو موثر انداز میں زائل کرنے کےلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور علماءکرام معاشرے میں انتشار پھیلانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے اجتماعی کوششیں …

لاہور ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے علماءکرام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں اتحاد، اتفاق ،کامل ہم آہنگی کے فروغ اور حقیقی اسلامی تعلیمات کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو موثر انداز میں زائل کرنے کےلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور علماءکرام معاشرے میں انتشار پھیلانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے اجتماعی کوششیں کریں گے اور اپنی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اوراسے مستحکم کریں گے ، فرقہ واریت کے منفی جذبات کو ہوا دیکر اور جہاد کے حقیقی پیغام کو مسخ کر کے دنیا میں انتہا پسندی پھیلائی گئی، ، شہید مفتی سرفراز نعیمی اور مولانا حسن جان جیسے علمائے کرام اور مذہبی رہنماﺅں نے مذہبی فرض کی ادائیگی اور قوم میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے جانیں قربان کر دیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) علمائے کرام کے تعاون سے نفرتیں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کا خاتمہ کریں گی، علماءکرام صوبائی تعصب کے خلاف بھی آواز بلند کریں ۔

Leave a Reply