اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کی معاشی خوشحالی اور انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے 42.65 ارب روپے مالیت کے ”نیشنل پاورٹی گریجوایشن انیشی ایٹو“ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ریاست مدینہ کے تصور احساس کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں غربت …
وزیراعظم کا غربت میں کمی لانے کے پروگرام "نیشنل پاورٹی گریجویشن اقدام” کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کی معاشی خوشحالی اور انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے 42.65 ارب روپے مالیت کے ”نیشنل پاورٹی گریجوایشن انیشی ایٹو“ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ریاست مدینہ کے تصور احساس کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں غربت کے خاتمہ کے لئے ”احساس“ پروگرام کا آغاز کیا ہے کیونکہ احساس کے بغیر کوئی قوم مہذب نہیں بن سکتی، نیا پاکستان وہ ہوگا جو لوگوں کو غربت سے نکالے گا، ماضی کے حکمرانوں نے غریبوں کا احساس نہیں کیا۔ عوام کے پیسے سے بیرونی دورے کرتے رہے، قوم مقروض ہوتی رہی اور ان کے اثاثے بڑھتے رہے، بے نامی جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو غریب طبقہ کی بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو قومی سطح پر غربت میں کمی لانے کے پروگرام "نیشنل پاورٹی گریجویشن اقدام” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے شہریوں کو چھوٹے کاروبارکے لئے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے۔








