اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پرائم منسٹر گرین پاکستان پروگرام کے تحت جمعہ کو گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے فاریسٹ سروسز اکیڈمی کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اس کے احاطہ میں پودا لگایا۔ انہوں نے اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور فیکلٹی کے ارکان اور طالب علموں سے ملے۔ یہ اکیڈمی فاریسٹ …
وزیراعظم کا پرائم منسٹر گرین پاکستان پروگرام کے تحت فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پرائم منسٹر گرین پاکستان پروگرام کے تحت جمعہ کو گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے فاریسٹ سروسز اکیڈمی کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اس کے احاطہ میں پودا لگایا۔ انہوں نے اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور فیکلٹی کے ارکان اور طالب علموں سے ملے۔ یہ اکیڈمی فاریسٹ سائنسز میں دوران ملازمت اور پوسٹ گریجویٹ تربیت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد بھی موجود تھے۔ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن سید رضوان محبوب نے وزیراعظم کو اکیڈمی کے خدوخال اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دور کرنے کے لئے اس کے مقاصد اور جنگلات کے شعبہ میں تحقیق کے حوالے سے بریفنگ دی۔








