لاہور ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس موثر اور عوام دوست پولیس فورس کی فراہمی حکومت کا ہدف اور ترجیح ہے، ہر شہری کو انصاف کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، تھانوں میں ماحول اور شکایات لے کر آنے والوں کیلئے سازگار اور دوستانہ ہونا چاہئے …
وزیراعظم کا پولیس سٹیشنوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس موثر اور عوام دوست پولیس فورس کی فراہمی حکومت کا ہدف اور ترجیح ہے، ہر شہری کو انصاف کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، تھانوں میں ماحول اور شکایات لے کر آنے والوں کیلئے سازگار اور دوستانہ ہونا چاہئے ، تمام پولیس سٹیشنوں کے فرنٹ ڈیسک سینٹرلائز سسٹم سے منسلک ہونے چاہئیں، ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پنجاب پولیس‘سیکورٹی ادارے‘افواج پاکستان اور پی سی بی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں پولیس سٹیشنوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔








