وزیراعظم کی جانب سے ترلائی دھماکے کے شہید عون عباس کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے، دیگر شہداء کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے کا اعلان قابلِ تحسین اقدام ہے،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ترلائی دھماکے کے شہید عون عباس کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے، دیگر شہداء کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان …

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ترلائی دھماکے کے شہید عون عباس کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے، دیگر شہداء کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ فیصلہ اس عزم کا اظہار ہے کہ ریاست اپنے بہادر شہریوں اور ان کے خاندانوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شہداء کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے امام بارگاہ کا دورہ بھی کیا اور لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزراء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، محسن نقوی ، طلال چوہدری اور ممبر پارلیمان راجہ خرم نواز ، انجم عقیل خان بھی موجود تھے۔