وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے،شاہد خاقان عباسی اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت آئندہ مہینوں میں توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر …

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس
صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت آئندہ مہینوں میں توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو جولائی تک بجلی کی متوقع طلب اورپیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر رابطوں کی ہدایت کی۔