وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے بارے اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اپریل کے دوسرے ہفتے کے دوران نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے اولین منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس بات کا فیصلہ جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے بارے میں وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اپریل کے دوسرے ہفتے کے دوران نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے اولین منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس بات کا فیصلہ جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے بارے میں وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، زیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، معاون خصوصی افتخار درانی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاﺅسنگ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لئے قانون سازی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل بہت جلد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز میں پیش کیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ اسلام آباد میں چار، لاہور میں ایک اور کوئٹہ میں ایک مقام نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے باضابطہ آغاز کے لئے تیار ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم اپریل کے دوسرے ہفتے کے دوران ان ابتدائی منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بلند و بالا عمارات کے معاملے پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلند و بالا کی تعمیر کی اجازت دینے کے مسئلے کو دور کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں پیروی کئے جانے والے ماڈل کو ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ 50 لاکھ گھروں کا پروگرام حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے معیشت کو تقویت ملے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ صنعت میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہاﺅسنگ منصوبے پر عملدرآمد پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لئے ارزاں گھروںکا خواب پورا ہو گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے اور وفاقی و صوبائی سطحوں پر موثر رابطے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Leave a Reply