وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دوکانداری کے لئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے،یہ وہی کردار ہیں جو پارلیمان میں کہتے تھے" یہ ہیں وہ ذرائع" اور عدالت میں مکر گئے اور اسے سیاسی بیان کہنے لگے،کرپشن کنگ خود کو بچانے کے لئے اپنے بچوں کو …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دوکانداری کے لئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے،یہ وہی کردار ہیں جو پارلیمان میں کہتے تھے” یہ ہیں وہ ذرائع” اور عدالت میں مکر گئے اور اسے سیاسی بیان کہنے لگے،کرپشن کنگ خود کو بچانے کے لئے اپنے بچوں کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکے ہیں۔بدھ کو مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں،عدالتوں میں کچھ اور انٹرویوز میں کچھ اور کہتے ہیں،یہ لوگ ملکی خزانے پر جھاڑو نہ پھیرتے تو آج ملک اور قوم غریب نہ ہوتے،یہ وہ کردار ہیں جو چوری کرکے بھی قوم کے ساتھ سینہ زوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے نو ماہ کے قلیل عرصے کا کس منہ سے حساب مانگتے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں، ان پر تنقید کرکے مریم نواز اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Leave a Reply