اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف پر عدم اعتماد ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ جب تک شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز اورداماد علی عمران واپس آکربدعنوانی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف پر عدم اعتماد ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ جب تک شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز اورداماد علی عمران واپس آکربدعنوانی کے الزامات کا جواب نہیں دیتے وہ ذہنی دباﺅ میں رہیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے دور حکومت میںماڈل ٹاو¿ن لاہور میں ہونے والی بدترین دہشت گردی کو شاید بھول چکی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ میں ملوث عناصر اب عدالتوں کا سامنا کررہے ہیںاورعوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آرہے ہیں۔








