اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پی ٹی وی کے پنشنرز کو گزشتہ برسوں سے رکی ہوئی پنشن کی ادائیگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے تمام پنشنرز کو ادائیگیوں تک کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لیتی رہے گی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کمیٹی اجلاس میں اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پی ٹی وی کے پنشنرز کو گزشتہ برسوں سے رکی ہوئی پنشن کی ادائیگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے تمام پنشنرز کو ادائیگیوں تک کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لیتی رہے گی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت اظہاررائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی آزادی پر کوئی قدغن عائد نہیں کرنا چاہتی، آج کے حالات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی وقومی مفاد میں پیمرا میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپناکام کررہی ہے، سینٹ کی اطلاعات کی کمیٹی کو مجوزہ ترامیم بھجوائیں گے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے میڈیا پر کردار کشی روکنے کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر اے رحمن ملک، سینیٹر کامران مائیکل، انوار الحق کاکڑ، غوث نیازی، طاہر بزنجو، سجاد طوری اور سینیٹرپرویز رشید نے شرکت کی۔








