اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت روشن خیال اور پرامن پاکستان کے وژن کے تحت خطے اور دنیا بھر میں مو¿ثر پالیسیوں کی تشکیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے جبکہ اس ضمن میں ہم قومی مفاد مدنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی عالمی اور دوطرفہ ذمہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کارومانیہ کے سفارتخانے کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت روشن خیال اور پرامن پاکستان کے وژن کے تحت خطے اور دنیا بھر میں مو¿ثر پالیسیوں کی تشکیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے جبکہ اس ضمن میں ہم قومی مفاد مدنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی عالمی اور دوطرفہ ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہیں۔ وہ جمعہ کورومانیہ کے سفارتخانے کی طرف سے رومینین پریذیڈنسی آف یورپین یونین کونسل کی یکم جون تا 30 جون 2019ءکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے کیونکہ اس میں ہمیں اپنی قومی ترجیحات کا ایک مختلف نکتہ نظر سے تعین کرنا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں آزادانہ فیصلے کرنے ہیں تاہم وہ فیصلے ہماری اندرونی اور بیرونی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے چاہیئیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کی تشکیل کے حوالے سے نہ صرف ہم اپنا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہیں بلکہ ہم اپنی عالمی اور دوطرفہ ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے دور کا آغاز نہ صرف سیاسی حوالے سے ہے بلکہ ہمیں اقتصادی پہلوﺅں کے ساتھ ساتھ قومی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔








