اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی صدقہ جاریہ کے طور پر شروع کیا، عالمی سطح پر بھی اس منصوبے کو پذیرائی ملی ہے، درخت گننے والے لوٹی ہوئی دولت گن کر واپس کرنا شروع کریں تاکہ اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی صدقہ جاریہ کے طور پر شروع کیا، عالمی سطح پر بھی اس منصوبے کو پذیرائی ملی ہے، درخت گننے والے لوٹی ہوئی دولت گن کر واپس کرنا شروع کریں تاکہ اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا سکے، صحافتی تنظیمیں تحریری سفارشات مرتب کریں تاکہ جتنے بھی مسائل سامنے آئے ہیں ان کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا سکیں، وزیراعظم عمران خان کو احساس پروگرام کے میگا منصوبے کے آغاز کے موقع پر صرف اخباری صنعت سے وابستہ صحافیوں، میڈیا ورکرز اور اخبار فروش مزدوروں کو پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے ، جسے وزیراعظم نے بھی خوب سراہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے عوام کے مفاد کیلئے کئے گئے اقدامات دوررس نتائج کے حامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی) کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








