وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 06جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے …

اسلام آباد ۔ 06جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو ان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، فی کس اخراجات میں کمی سے عازمین حج کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حقداروں کو بلاتفریق حق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply