وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر دونوں ممالک کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (سی پی ایف ٹی اے)کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (سی پی ایف ٹی اے)کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ اس سے سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ علاوہ ازیں زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے شعبے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742 مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔ دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔