وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں بنائی گئی حج پالیسی 2019ءکا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور حج کو سکینڈل فری بنانا ہے، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت پر الزام تراشی مناسب نہیں، وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں بنائی گئی حج پالیسی 2019ءکا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور حج کو سکینڈل فری بنانا ہے، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت پر الزام تراشی مناسب نہیں، وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اے این ایف کی ساکھ کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے، عابد شیر علی بھی رانا ثناءاللہ کے خلاف بہت سے حقائق سامنے لا چکے ہیں، پروڈکشن آرڈرز پر بجٹ اجلاس میں آنے والوں نے ایوان کی کارروائی میں کوئی دلچسپی نہیں لی بلکہ راہداریوں میں گپیں لگاتے رہے، نواز شریف کی صحت کے لئے گھر کے مرغن کھانوں کی بجائے جیل کا پرہیزی کھانا زیادہ مناسب ہے، قانون سب کے لئے یکساں ہے، 71 سالوں میں ان کا جو علاج کوئی اور نہیں کر سکا وہ عمران خان کر رہے ہیں، نیب کے قانون کے مطابق پلی بارگین ہو سکتی ہے۔ وہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply