اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری سکولوں میں سائنسی مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس کا مقصد طلباءکو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے نہ صرف وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں بلکہ ان میں ریاضی اور سائنس کے مضامین میں دلچسپی …
وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سکولوں میں سائنسی مقابلے منعقد کئے جائیں گے،مائزہ حمید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری سکولوں میں سائنسی مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس کا مقصد طلباءکو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے نہ صرف وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں بلکہ ان میں ریاضی اور سائنس کے مضامین میں دلچسپی پیدا کی جا سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گورنمنٹ بوائز ماڈل کالج ایف ایٹ فور میں پاکستان سائنس کلب کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مائزہ حمید نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام اور پاکستان سائنس کلب کے تحت سرکاری سکولوں کے بچے سائنسی مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ کامیاب طلباءمیں مریم نواز انعامات تقسیم کریں گی۔








