وزیراعظم کے دورہ امریکا بارے باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیاجائے گا، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا بارے مروجہ طریقہ کار کے مطابق باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیاجائے گا۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں گریز کیا جائے، ہم حقیقت واضح کرنا چاہتے ہیں جو یہ ہے کہ ہم وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ کے حوالہ …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا بارے مروجہ طریقہ کار کے مطابق باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیاجائے گا۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں گریز کیا جائے، ہم حقیقت واضح کرنا چاہتے ہیں جو یہ ہے کہ ہم وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ کے حوالہ سے امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیاجائے گا۔

Leave a Reply