اسلام آباد۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ملکی معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے ، معیشت مستحکم ہوگی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، دوسرے بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کو فنڈز ریلیز کرنے کا سلسلہ شروع کیا ، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر …
وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی وزیر مملکت برائے محصولات ، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اورترجمان وزارت خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرس

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ملکی معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے ، معیشت مستحکم ہوگی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، دوسرے بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کو فنڈز ریلیز کرنے کا سلسلہ شروع کیا ، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا جس میں سے 2.1 ارب ڈالر رواں سال پاکستان کو ملیں گے، پہلی پے منٹ ایک ارب ڈالر ہے، ہر سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملیں گے،مارک اپ کے لئے فارمولہ وضع کیا گیا ہے جو بدلتا رہتا ہے تاہم شرح سود 3 فیصد سے کم سطح پر ہوگی ، واپسی کا عرصہ 10 سال ہے، اثاثوں کو ظاہرکرنے کی اسکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار شہریوں نے استفادہ کیا جو پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی سکیموں میں سب سے زیادہ عوامی شمولیت ہے، سکیم سے 70 ارب روپے کے ٹیکس حاصل ہوئے۔ جمعرات کو یہاں وزیر مملکت محصولات حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرخاقان حسن نجیب اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ کل بہت اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے توسیعی فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کی منظوری دی۔ اس پروگرام کے نتیجہ میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے فنڈز آسان شرائط پر اور کم شرح سود کے ساتھ ملیں گے۔ اس پروگرام کے ملکی معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے، معیشت مستحکم ہوگی بلکہ اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔








