وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پیٹرولیم ڈویژن کواضافی بزنس پاکستان ریلویزکومنتقل کرنے کی ہدایت کی ہے جن کے ترسیل کاکرایہ دوسرے ذرائع آمد ورفت کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ کمیٹی نے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی قراردادوں کی منظوری دیدی ہے جس میں اتھارٹی کو پبلک ٹینڈرنگ سے مستثنیٰ قراردینے اورنیگوشئیٹڈ ٹینڈرنگ کے زریعے قانونی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پیٹرولیم ڈویژن کواضافی بزنس پاکستان ریلویزکومنتقل کرنے کی ہدایت کی ہے جن کے ترسیل کاکرایہ دوسرے ذرائع آمد ورفت کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ کمیٹی نے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی قراردادوں کی منظوری دیدی ہے جس میں اتھارٹی کو پبلک ٹینڈرنگ سے مستثنیٰ قراردینے اورنیگوشئیٹڈ ٹینڈرنگ کے زریعے قانونی کنسلسٹنٹ کی تعیناتی کیلئے کہا گیاہے،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تسیرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے تناظر میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے ماسٹرپلان میں ترامیم کے ضمن میں پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی قرارداد کی بھی منظوری دی ۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے کمیٹی کو پیٹرولیم مصنوعات کی ملک کے بالائی ترسیل کیلئے ریلویز سے استفادہ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply