لاہور۔8 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بزنس ایجوکیشن دوسرے شعبوں کی نسبت بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے - اس اہم شعبہ میں کامیابی کیلئے نئی پالیسیز متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔ وہ گزشتہ روز یہاں چھٹی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس 2019ءسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے …
وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کا چھٹی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔8 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بزنس ایجوکیشن دوسرے شعبوں کی نسبت بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے – اس اہم شعبہ میں کامیابی کیلئے نئی پالیسیز متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔ وہ گزشتہ روز یہاں چھٹی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس 2019ءسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔کانفرنس کا اہتمام نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (این بی ای اے سی) نے کیا جو 2007ءمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت قائم کی گئی تھی۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے تجویز پیش کی کہ صنعتوں کے ساتھ روابط سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے – اس سلسلے میں کاروباری تعلیم دینے والے اداروں کو پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے – کانفرنس میں مختلف کاروباری شعبوں اور بزنس کی تعلیم دینے والے اداروں سے وابستہ افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر ڈاکٹر سید کمیل عباس رضوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ – اور عظیم صوفی بزرگ بابا بلھے شاہ کے انقلابی نظریات و شاعری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں تبدیلی لانے کیلئے پہلے خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے- اس موقع پر چیئرمین این بی ای اے سی ڈاکٹر فرخ اقبال نے سابق چیئرمین این بی ای اے سی ڈاکٹرحسن صہیب مراد مرحوم کو زبردست خرج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے موجودہ دور میں کاروباری تعلیم کو اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری تعلیم کی اہمیت پہلے کی نسبت بہت بڑھ گئی ہے اب یہ میڈیسن اورانجینئرنگ کے مقابلے میں زیادہ اہم ہو چکی ہے – کانفرنس سے ڈاکٹر سعدیہ ندیم نے (این بی ای اے سی) کی گزشتہ دس برسوں کے دوران ہونیوالی اہداف اور کامیابیوں کے حصول پر روشنی ڈالی ¾ کانفرنس سے چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل بزنس نیٹ ورک امریکہ ڈاکٹر ڈینئل آرلی کلیئر نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی سیشن کے اختتام پر این بی ای اے سی کے پروگرام ڈائریکٹر احتشام علی راجہ نے مہمانوں اور سپانسرز میں سوینئرز تقسیم کئے۔








