اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل و صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد سے نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ اپیریل کونسل (سی این ٹی اے سی) کے وفد نے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سرمایہ …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ اپیریل کونسل کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل و صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد سے نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ اپیریل کونسل (سی این ٹی اے سی) کے وفد نے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری سمیت صنعتی شعبہ کی ترقی کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ترقی کے لئے چین کی کمپنیوں کے کردار کو سراہا اور انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سی این ٹی اے سی کے وفد نے ٹیکسٹائل شعبے اور صنعتی ترقی کے لئے کاروبار دوست پالیسیوں کو سراہا۔








