وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی امریکن بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کے لئے مسابقتی ماحول کی فراہمی کے لئے تمام سہولیات فراہم کرے گی‘ حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار اقتصادی گروتھ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کے لئے مسابقتی ماحول کی فراہمی کے لئے تمام سہولیات فراہم کرے گی‘ حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار اقتصادی گروتھ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفد کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کاروبار کے فروغ اور مسابقتی ماحول کو یقینی بنانے کے لئے حکومت تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی استحکام کے لئے اپنائی گئی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ وفد نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں ٹیکس‘ آئی ٹی مصنوعات کی فروخت‘ درآمدی اشیاءپر ٹیرف کو حقیقی بنانے‘ پورٹ اینڈ شپنگ اور دیگر شعبوں کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات بھی دیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری‘ کاروبار اور تجارت کے فروغ کے لئے حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ روابط جاری رکھے گی۔

مزید خبریں