اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غربت کے خاتمہ اور مستحق خاندانوں کی امداد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے اس کارخیر کےلئے وسائل میں اضافہ اور اس کے دائرہ کار میں وسعت خوش آئند اقدام ہے۔ ان …
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غربت کے خاتمہ اور مستحق خاندانوں کی امداد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے اس کارخیر کےلئے وسائل میں اضافہ اور اس کے دائرہ کار میں وسعت خوش آئند اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سے گفتگو میں کیا جنہوں نے جمعہ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ماروی میمن نے اپنے ادارہ کی جانب سے نادار افراد کی امداد کے حوالہ سے مرتب کردہ رپورٹ بھی عرفان صدیقی کو پیش کی۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پالیسیوں کا تسلسل اہم قومی اہداف کے حصول کے لئے ایک ناگزیر بنیادی تقاضا ہے‘ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے تسلسل کی افادیت کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں پختگی پیدا ہوئی ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی اس کی ایک عمدہ مثال ہے۔








