اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاکستان اور جموریہ ماریشیس نے دونوں ممالک کے درمیان علمی، ادبی اور ثقافتی شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے ادب پاروں کا ایک دوسرے کی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا تاکہ عوام اس سے استفادہ کر سکیں۔ یہ اتفاق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اور جمہوریہ ماریشیس …
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جمہوریہ ماریشیس کے ہائی کمشنر راشد علی صوبادار کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاکستان اور جموریہ ماریشیس نے دونوں ممالک کے درمیان علمی، ادبی اور ثقافتی شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے ادب پاروں کا ایک دوسرے کی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا تاکہ عوام اس سے استفادہ کر سکیں۔ یہ اتفاق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اور جمہوریہ ماریشیس کے پاکستان میں ہائی کمشنر راشد علی صوبادار کی ملاقات میں طے پایا۔ ماریشیس کے ہائی کمشنر نے گذشتہ روز قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اس ضرورت پر زوردیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان علم و ادب اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ ماریشیس کے ہائی کمشنر نے اپنے ملک میں ایک اردو مرکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ عرفان صدیقی نے اس تجویز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اردو مرکز کے قیام کےلئے باہمی مشاورت سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔








