وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی نقل و حمل کی روک تھام اور فول پروف سکیورٹی کویقینی بنانے کےلئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کی سربراہی میںتمام محکموں کے اعلی حکام پر مشتمل سنٹرل آپریشنل کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اقدامات کی منظوری دےدی، ایئر پورٹس …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی نقل و حمل کی روک تھام اور فول پروف سکیورٹی کویقینی بنانے کےلئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کی سربراہی میںتمام محکموں کے اعلی حکام پر مشتمل سنٹرل آپریشنل کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اقدامات کی منظوری دےدی، ایئر پورٹس پرکسی بھی قانونی خلاف ورزی پر مقدمات کی مستعد اور موثر پیروی کےلئے سول ایوی ایشن کے پراسکیویشن ونگ کےلئے بہترین ماہر ین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے ہیتھرو ائرپورٹ پر پی آئی اے کی پروازپی کے 785 سے منشیات کی مبینہ برآمدگی کی تحقیقات کے ضمن میںتمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے سربراہان کا اعلی سطحی اجلاس ایوی ایشن ڈویژن میں وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

Leave a Reply