اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ایف پی سی سی آئی کے وفد نے برآمدات کو فروغ دینے اور بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے کہا …
وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات، برآمدات کو فروغ دینے اور بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ایف پی سی سی آئی کے وفد نے برآمدات کو فروغ دینے اور بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے کہا کہ شہریوں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاری کا فروغ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو پالیسی سازی میں نمائندگی دی جائے گی، ایف پی سی سی آئی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے وزارت تجارت کی طرف سے چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران کامیاب پاک چین بزنس فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین بزنس فورم سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے لئے حکومت آسانی پیدا کر رہی ہے اس حوالے سے ڈی ٹی آر ای کے نظام کو مزید سہل کیا جا رہا ہے۔








