وزیراعظم کے مشیر توانائی زاہد مظفر کا راﺅنڈ ٹیبل انرجی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے توانائی زاہد مظفر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی طلب 8 بلین کیوبک فٹ ہے جبکہ رسد صرف 4 بلین کیوبک فٹ ہے لہٰذا حکومت گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے آئندہ 2 سال کے اندر ملک میں دو سے تین مزید ایل این جی گیس ٹرمینل قائم کرے گی، موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے توانائی زاہد مظفر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی طلب 8 بلین کیوبک فٹ ہے جبکہ رسد صرف 4 بلین کیوبک فٹ ہے لہٰذا حکومت گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے آئندہ 2 سال کے اندر ملک میں دو سے تین مزید ایل این جی گیس ٹرمینل قائم کرے گی، موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی توانائی بحران پر قابو پانے کو اولین ترجیح دی اور اس مقصد کیلئے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا، جلد ہی ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقدہ راﺅنڈ ٹیبل انرجی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply