وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان سے اے ایس ایف کے نئے ڈائریکٹرجنرل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف)کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل علی عباس حیدر نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان نے ڈائریکٹرجنرل اے ایس ایف کو ہدایت کی کہ ادارے کی بہتری کیلئے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف)کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل علی عباس حیدر نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان نے ڈائریکٹرجنرل اے ایس ایف کو ہدایت کی کہ ادارے کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈی جی اے ایس ایف نے نئی ذمے داریاں تفویظ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے ور تمام ایئر پورٹس کی سیکورٹی کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے اپنی بھرپور کشش جاری رکھیں گئے ۔ سردار مہتاب احمد خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھروئے کار لاتے ہوئے ادارے میں پیشہ ورانہ مہارت کو مزید فروغ دیں گئے ۔

Leave a Reply