وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان اور چین کی زبانوں یعنی اردو اور چینی پرمشتمل جامع لغت کی تیاری کا منصوبہ زیر غور ہے، یہ لغت دونوں ممالک کے عوام میں زبان کی رکاوٹ دورکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور دونوں ممالک کی لازوال دوستی مزید مضبوط اور گہری ہونے کے …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان اور چین کی زبانوں یعنی اردو اور چینی پرمشتمل جامع لغت کی تیاری کا منصوبہ زیر غور ہے، یہ لغت دونوں ممالک کے عوام میں زبان کی رکاوٹ دورکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور دونوں ممالک کی لازوال دوستی مزید مضبوط اور گہری ہونے کے ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے حکام کو برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت ’دبستان فارسی‘ کی تیاری پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس منصوبہ کے تحت ڈویژن کا ادارہ برائے فروغ قومی زبان اردو فارسی لغت تیارکر رہا ہے۔انہوں نے علمی وادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دادو، فاٹا، گلگت بلتستان، مظفرآباد، کوئٹہ اور پشاور میںاکادمی ادبیات کے علاقائی دفاتر کی تعمیر کے کام کے جلد آغاز کے لئے ضابطہ کی کارروائی کوجلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a Reply