اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 3ماہ کی اوسط 13فیصد ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملکی اقتصادی اشارے مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی مالی خسارے کو کم کیا ہے …
وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 3ماہ کی اوسط 13فیصد ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملکی اقتصادی اشارے مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی مالی خسارے کو کم کیا ہے جو پہلے 8.2 تھا جو اب 4.6ہے، تاہم اس سال پٹرول کی قیمتوں اور برآمدکنندگان کو دئیے جانے والے اربوں کے ریلیف کے باعث یہ مالی خسارہ 5.8ہے۔








