اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سابق حکومت گزشتہ 10 سال تک پنجاب میں سوئی رہی اور تجاوزات کے خلاف کچھ نہیں کیا اور وہاں قبضہ مافیا کا راج رہا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں …
وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سابق حکومت گزشتہ 10 سال تک پنجاب میں سوئی رہی اور تجاوزات کے خلاف کچھ نہیں کیا اور وہاں قبضہ مافیا کا راج رہا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جس دوران اربوں کی ہزاروں ایکٹر قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جا رہی بلکہ صرف سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اگر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی تو ہم اس کا ازالہ کریں گے لیکن اپوزیشن کی جانب سے قبضہ مافیا کی ترجمانی انہیں زیب نہیں دیتا، اپوزیشن کو چاہیئے کہ حکومت پر بلاوجہ اور بے جا تنقید کی بجائے عوام کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ دے۔








