اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات اور معیشت میں بہتری کے لیے ایل این جی ٹرمینلز اور توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مدد سے ایل این جی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات اور معیشت میں بہتری کے لیے ایل این جی ٹرمینلز اور توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مدد سے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب ملکی برآمدات کے علاوہ معیشت کو بھی بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے اور دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے لیے بھکی، بلوکی اور بہادر شاہ پاور پلانٹس پر فنڈز استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ماضی میں توانائی کے شعبے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالتے ہی توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے جن کی بدولت آج لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔








