وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کی حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیان پر سپریم کورٹ کے نوٹس لینے سے قبل مسلم لیگ (ن) ان سے استعفیٰ لے چکی تھیٍ، اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں ملک سے دشمنی کررہی ہیں، وزیراعظم کا نام پاناما کیس میں نہےں ہے ان کو اس کے ساتھ نتھی …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیان پر سپریم کورٹ کے نوٹس لینے سے قبل مسلم لیگ (ن) ان سے استعفیٰ لے چکی تھیٍ، اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں ملک سے دشمنی کررہی ہیں، وزیراعظم کا نام پاناما کیس میں نہےں ہے ان کو اس کے ساتھ نتھی کرنا افسوسناک ہے، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، 2014ءسے پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور اداروں کی توہین کرنے والے عمران خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے معزز جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرکے جس طرح کے ریماکس دیئے اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے یہی وجہ ہے جس کے بعد وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان کے آئین و قانون میں واضح طور پر لکھا ہے کہ انصاف سب کے لئے ہونا چاہئے اور انصاف وہ ہے جو نظر آنا چاہئے۔ پاناما کیس مسلم لیگ (ن) پر حملہ ہے۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کو آج بلایا ہے، پہلے بھی کہا ہے کہ جس جس کو جے آئی ٹی بلائے گی وہ پیش ہوں گے۔ہم پہلے بھی عدالتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہے ہیں گے۔

Leave a Reply