وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت اگلے ہفتے نئے بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو تاریخی اختیارات دیئے جا رہے ہیں، پاکستان شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، گورنر پنجاب چوہدری سرور کی …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت اگلے ہفتے نئے بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو تاریخی اختیارات دیئے جا رہے ہیں، پاکستان شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سینٹ کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہو گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تین سے چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہی ہے، اس حوالہ سے اگلے ہفتے نئے بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس میں ویلج کونسل، ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا جس سے مقامی سطح پر عوام اپنی ترقی کا فیصلہ خود کر سکیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو احساس تھا کہ منی بجٹ لانے کے علاوہ اور کوئی متبادل پلان نہیں ہے، پاکستان شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، پاکستان کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔