اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور منصوبوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو جائے گی، جس سے مہنگائی اور غربت کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے بدھ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر کا کام …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور منصوبوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو جائے گی، جس سے مہنگائی اور غربت کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے بدھ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر کا کام آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گا جبکہ بہترین مفت علاج معالجہ کے لئے عام آدمی کو صحت کارڈز پہلے ہی دیئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی ہیں۔ انہوں نے اپنے ادوار حکومت میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری اور اداروں کی بحالی کے لئے بڑے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں جن کے جلد ہی نتائج برآمد ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور قومی مسائل کے بارے میں حکمت عملیاں وضع کرنے پر تبادلہ خیال کے لئے کابینہ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ جمہوری نظام میں پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے تاہم آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ملک کے کسی بھی حصہ میں بدامنی کی صورت میں دفعہ 144 نافذ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کرنے کا مقصد اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب اور سزا سے بچانا ہے، اسی لئے یہ رہنما پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں اکٹھے ہوئے تاکہ ان ہتھکنڈوں سے یہ لوٹی گئی اپنی دولت کو بچا سکیں۔








