وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا ڈسٹرکٹ ہسپتال رحیم یار خان میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے پھول اور شکریہ کا پیغام

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے پھول اور شکریہ کا پیغام دیا۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں کیونکہ آپ فرنٹ …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے پھول اور شکریہ کا پیغام دیا۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں کیونکہ آپ فرنٹ لائن پر لڑ کر ہم سب کی زندگی بچا رہے ہی۔وزیراعظم اور پوری قوم آپکو سلام پیش کرتی ہے اور ہم ایس او پیز پر عمل کا عہد کرتے ہیں۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے سماءٹی وی پر اینکر کے وفاقی وزیر اسد عمر سے سوالات کی ویڈیو آپ لوڈ کی ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سر جی بس سب دوستوں کو عادت ہو گئی کہ اینکر کا کام سیاستدان کو دبانا ہے کچھ دوست یہ نہیں سمجھتے کہ سارے سیاستدان کرپٹ نہیں ہوتے اور جو کرپٹ نہیں ہوتا اس کو آپ دبا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں دوستوں کی انا اتنی بڑی ہو گئیں ہیں کہ آپ ایک دفعہ چیلنج کر دیں تو پھر معافی نہیں ملتی۔

مزید خبریں