اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی اور مثالی پروگرام ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا سماجی تحفظ کے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی اور مثالی پروگرام ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا سماجی تحفظ کے اس اقدام کے ذریعے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے15ملین غریب خاندانوں کو صحت کی انشورنس دی جارہی ہے۔ ان میں سے پنجاب کے 36اضلاع کے6897000غریب خاندان، بلوچستان کے32اضلاع کے515000خاندان، سندھ کے29اضلاع کے3868316 خاندان اور پورے تھرپارکر کے300,000خاندان شامل ہیں جبکہ پختونخوا کے29اضلاع کے1621088 خاندان، آزاد جموں و کشمیر کے11اضلاع کے335000 خاندان، گلگت بلتستان کے9اضلاع 126000 خاندان شامل ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 11اضلاع کے ایک لاکھ خاندان شامل ہیں اور اسلام آباد کے 85000خاندان صحت سہولت کارڈز سے مستفید ہوں گے۔








