اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے پاکستان کے معروف صنعتکار اور بزنس لیڈر ایس ایم تنویر اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی پالیسیوں اور موجودہ اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار سے صنعتکار ایس ایم تنویرکی وفد کے ہمراہ ملاقات، معاشی پالیسیوں، اقتصادی صورتحال پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے پاکستان کے معروف صنعتکار اور بزنس لیڈر ایس ایم تنویر اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی پالیسیوں اور موجودہ اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت صنعتی ترقی کو تیز کیا جائے گا اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق صنعتوں کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی پالیسیاں زیرِ تیاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے فروغ سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے جبکہ نوجوانوں کے لیے روزگار، مہارتوں اور سکل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صنعتی ترقی میں پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے کردار کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ صنعتوں کو ادارہ جاتی معاونت فراہم کی جا سکے۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور صنعتوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جو پائیدار معاشی نمو کی بنیاد بنیں گے۔ملاقات میں وفد نے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے صنعتی شعبے کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔








