وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات 2018ءہی میں ہوں گے۔ …

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات 2018ءہی میں ہوں گے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا اندازہ عام انتخابات میں ہی ہو گا اور لوگ اپنی حکومت کا منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں جو زیادہ ووٹ حاصل کرتا ہے وہی جیتتا ہے اور عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور یہی بہترین راستہ بھی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن الفاظ کا استعمال محتاط ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے اپنے 4 سالہ دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور لوڈ شیڈنگ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باوجود شریف خاندان اپنے کیسز کا سامنا کر رہا ہے اور عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کا مسئلہ کرپشن کا تھا لیکن محمد نواز شریف کو اقامے پر نااہل قرار دیا گیا۔

Leave a Reply